بنگلور، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کرناٹک کی اپوزیشن جماعتوں نے آج ریاستی حکومت سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کاویری سے کل تک تمل ناڈو کو 6000کیوسک پانی نہیں چھوڑنے کی اپیل کی۔سپریم کورٹ کے کل کے حکم کے بعد پیدا صورتحال کی روشنی میں وزیر اعلی سدارمیاکی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور اور وزیر قانون ٹی بی جے چندر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ آج کے بعد ریاستی کابینہ اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ لے گی۔ویسے تو وزیر نے اپوزیشن لیڈران کی طرف سے ظاہر کی گئی رائے کو بتانے سے انکار کر دیا لیکن ان لیڈروں نے بعد میں کہا کہ انہوں نے پانی چھوڑنے کی مخالفت کی ہے۔جے چندر نے کہا کہ اپوزیشن بی جے پی، جدیس اور ریٹھا سنگھ نے اپنی رائے ظاہر کی اور ہم نے ان کی بات اچھی طرح سنی،بالآخر کابینہ اجلاس کر فیصلہ لے گی۔بس پینے کے لئے پانی کے استعمال کے سلسلے میں کرناٹک اسمبلی سے گزشتہ ہفتے قرارداد منظور کیے جانے کے باوجود سپریم کورٹ نے کرناٹک کو 30ستمبر تک تمل ناڈو کے لئے 6000کیوسک پانی چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔مرکز نے پانی کو جاری کرنے کے تنازعہ کا حل نکالنے کے لئے کل ان دونوں ریاستوں کی ایک مٹنگ بلائی ہے۔